26 جنوری، 2019، 3:42 PM

امریکہ میں اسکول بس اور ٹرین میں تصادم سے طالب علم ہلاک، 2 زخمی

امریکہ میں اسکول بس اور ٹرین میں تصادم سے طالب علم ہلاک، 2 زخمی

امریکہ میں اسکول بس پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اسکول بس پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان خطرناک تصادم میں ایک طالب علم ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ ایک خاتون بھی زخمی ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی طالب علموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیلاس کے اسپتال منتقل کیا جب کہ ڈرائیور کو اس سے قبل ہی زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ڈیلاس میں بچوں کے اسپتال میں لائے گئے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ ایک طالب علم زخمی ہے، ایک خاتون کو بھی زخمی حالت میں لایا گیا ہے جو غالباً ٹیچر ہو سکتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول بس میں ڈرائیور سمیت دو طالب علم اور ایک ٹیچر موجود تھیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ٹرین اسکول بس کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔

News ID 1887617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha